تہران۔28اکتوبر (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بحران کے حل کے لئے ایران کی حمایت کرتا رہے گا۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات ایران میں روس کے سفیر الیکسی دیدوف نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ روس اور ایران ایرانی جوہری پروگرام کے معاملے پر مسلسل رابطے میں ہیں۔ یہ صورتحال مغربی ممالک …
ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق بحران کے حل میں مدد فراہم کر یں گے، روسی سفیر

مزید خبریں
تہران۔28اکتوبر (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بحران کے حل کے لئے ایران کی حمایت کرتا رہے گا۔
روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات ایران میں روس کے سفیر الیکسی دیدوف نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ روس اور ایران ایرانی جوہری پروگرام کے معاملے پر مسلسل رابطے میں ہیں۔ یہ صورتحال مغربی ممالک کی غلط پالیسیوں کے باعث پیدا ہوئی ہے۔
ہم ایران کو اس بحران کے طویل مدتی سیاسی و سفارتی حل کے لئے ہر ممکن اور جامع تعاون فراہم کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ روس اور ایران کے درمیان مختلف سطحوں پر مشاورت کا عمل جاری ہے اور ایک مؤثر سفارتی حل تلاش کرنے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔
روس ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کو بحال کرنے کے لئےامریکا کی حمایت سے یورپی ممالک کی طرف سے کئے گئے اقدامات کوقانونی اور طریقہ کار کے لحاظ سے ناقابل قبول سمجھتا ہے۔








