خلیج بنگال میں موجود ہوا کا کم دبائو طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے، بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات

ڈھاکہ ۔28اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ خلیج بنگال میں موجود ہوا کا کم دبائو طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ ڈھاکہ ٹربیون کے مطابق بنگلہ دیش میٹروولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (بی ایم ڈی )کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سائیکلون منتھاجو کہ ویسٹ سینٹرل بے اور ساؤتھ ویسٹ بے آف بنگال کے علاقے میں موجود ہے، شمال مغرب کی طرف …

ڈھاکہ ۔28اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ خلیج بنگال میں موجود ہوا کا کم دبائو طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ ڈھاکہ ٹربیون کے مطابق بنگلہ دیش میٹروولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (بی ایم ڈی )کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سائیکلون منتھاجو کہ ویسٹ سینٹرل بے اور ساؤتھ ویسٹ بے آف بنگال کے علاقے میں موجود ہے، شمال مغرب کی طرف بڑھتے ہوئے شدید سائیکلون میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

بی ایم ڈی نے مزید کہا ہے کہ یہ سائیکلو ن شدت اختیار کر رہا ہے اور متوقع ہے کہ آج (منگل )کی شام تک بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا ۔ ہوا کے کم دبائو کے مرکز کے قریب ہوا کی رفتار 62 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔

طوفان کے خطرے کے پیش نظر ساحلی علاقوں چٹاگانگ، کاکس بازار، مونگلا اور پایرا کی بندرگاہوں کو وارننگ نمبر 2 جاری کر دی گئی ہے اور ماہی گیر کشتیوں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔