جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے کے قاتل نے عدالت میں اعترافِ جرم کر لیا

ٹوکیو ۔28اکتوبر (اے پی پی):جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے کے قتل کے ملزم نے اعترافِ جرم کر کے دن دیہاڑے ہونے والے اس قتل کے تین سال بعد دنیا کو چونکا دیا۔ العربیہ کے مطابق 45 سالہ ٹیٹسویا یاماگامی پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے جولائی 2022 میں مبینہ طور پر جاپان کے طویل ترین عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے رہنما کو گولی مارنے کے …

ٹوکیو ۔28اکتوبر (اے پی پی):جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے کے قتل کے ملزم نے اعترافِ جرم کر کے دن دیہاڑے ہونے والے اس قتل کے تین سال بعد دنیا کو چونکا دیا۔

العربیہ کے مطابق 45 سالہ ٹیٹسویا یاماگامی پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے جولائی 2022 میں مبینہ طور پر جاپان کے طویل ترین عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے رہنما کو گولی مارنے کے لیے دستی تیار کردہ ہتھیار کا استعمال کیا ۔حملے کے وقت شنزو ایبے ایک جگہ تقریر کر رہے تھے۔ مجرم نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا۔