پیونگ یانگ۔29اکتوبر (اے پی پی):شمالی کوریا نے سمندر سے زمین پر مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق یہ تجربہ جزیرہ نما کوریا کے مغربی سمندری علاقے میں کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل ایک بحری جہاز سے عمودی انداز میں داغے گئے اور 7,800 سیکنڈ تک اپنے مقررہ راستے پر پرواز …
شمالی کوریا کا سمندر سے زمین پر مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ

مزید خبریں
پیونگ یانگ۔29اکتوبر (اے پی پی):شمالی کوریا نے سمندر سے زمین پر مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق یہ تجربہ جزیرہ نما کوریا کے مغربی سمندری علاقے میں کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل ایک بحری جہاز سے عمودی انداز میں داغے گئے اور 7,800 سیکنڈ تک اپنے مقررہ راستے پر پرواز کرتے ہوئے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔کے سی این اے کے مطابق میزائل سسٹم کو بحری جہاز سے لانچ کے لیے جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنایا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے نے تجربے کی تاریخ، ہدف کی تفصیل یا فوجی حکام کے بیانات سے متعلق مزید معلومات جاری نہیں کیں۔








