عراق میں داعش کا اہم رکن گرفتار، سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

بغداد ۔29اکتوبر (اے پی پی):عراقی نیشنل سکیورٹی سروس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بغداد میں داعش کے ایک خطرناک رکن کو گرفتار کر لیا ہے جو ماضی میں سکیورٹی فورسز پر مہلک حملوں میں ملوث تھا۔شنہوا کے مطابق ادارے نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں ملزم کی شناخت "ابو محمد" کے نام سے ہوئی ہے، جو 2014 میں داعش میں شامل ہوا اور بغداد کے جنوبی علاقے لطیفیہ …

بغداد ۔29اکتوبر (اے پی پی):عراقی نیشنل سکیورٹی سروس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بغداد میں داعش کے ایک خطرناک رکن کو گرفتار کر لیا ہے جو ماضی میں سکیورٹی فورسز پر مہلک حملوں میں ملوث تھا۔شنہوا کے مطابق ادارے نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں ملزم کی شناخت "ابو محمد” کے نام سے ہوئی ہے، جو 2014 میں داعش میں شامل ہوا اور بغداد کے جنوبی علاقے لطیفیہ میں سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں حصہ لیا، جن میں 19 اہلکار، بشمول ایک فوجی افسر ہلاک ہوئے تھے۔

انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق ابو محمد داعش کے ایک حصے "زوبع ۔فلوجہ سیکٹر” میں انتظامی اور لاجسٹک امور کا ذمہ دار تھا۔ داعش کی پسپائی کے بعد وہ شام فرار ہو گیا تھا، تاہم بعد ازاں خفیہ طور پر واپس بغداد آیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے اسے گرفتار کر لیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عراقی حکام کے مطابق اگرچہ عراق نے 2017 میں داعش کے خلاف کامیابی کا اعلان کیا تھا، تاہم تنظیم کے کچھ باقی ماندہ عناصر اب بھی دور دراز علاقوں اور صحراؤں میں حملے کرتے رہتے ہیں۔

 

مزید خبریں