سوڈان نے اقوام متحدہ کے دو اعلیٰ عہدیداروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

خرطوم۔29اکتوبر (اے پی پی):سوڈان نے اقوام متحدہ کے دو اعلیٰ عہدیداروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔شنہوا کےمطابق سوڈان نے اقوام متحدہ کے عالمی ادارۂ خوراک (ڈبلیوایف پی ) کے دو سینئر اہلکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر 72 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے عالمی ادارۂ خوراک کے ملک میں ڈائریکٹر لوراں بوکیرا کو طلب کر کے اطلاع دی کہ …

خرطوم۔29اکتوبر (اے پی پی):سوڈان نے اقوام متحدہ کے دو اعلیٰ عہدیداروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔شنہوا کےمطابق سوڈان نے اقوام متحدہ کے عالمی ادارۂ خوراک (ڈبلیوایف پی ) کے دو سینئر اہلکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر 72 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے عالمی ادارۂ خوراک کے ملک میں ڈائریکٹر لوراں بوکیرا کو طلب کر کے اطلاع دی کہ وہ اور ادارے کی ہیڈ آف آپریشنز سمانتھا چٹراج دونوں کو سوڈان میں مزید قیام کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت بین الاقوامی قوانین کے مطابق عالمی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی اور ریاستی خودمختاری کے احترام پر قائم ہے۔ تاہم، ملک بدری کے اس فیصلے کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔

وزارت کے مطابق یہ اقدام سوڈان میں ادارے کے جاری انسانی و ترقیاتی پروگراموں کو متاثر نہیں کرے گا۔واضح رہے سوڈانی فوج (ایس اے ایف ) اور آر ایس ایف کے درمیان جاری خانہ جنگی اپنے تیسرے سال میں داخل ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں دس ہزاروں افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر اور ملک کے بیشتر علاقے قحط کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

مزید خبریں