اقوام متحدہ کی موسمیاتی تغیرات پر نئی رپورٹ جاری ، عالمی سطح پر موسمیاتی اہداف کے لیے پیش رفت

اقوام متحدہ ۔29اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (یو این ایف سی سی سی ) نے 2025 کے لیے اپنی قومی سطح پر طے شدہ شراکتوں (NDCs) کی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں ماحولیاتی اقدامات کے معیار، شفافیت اور معاشی دائرہ کار میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 64 ممالک نے نئے قومی ماحولیاتی اہداف اور منصوبے جمع …

اقوام متحدہ ۔29اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (یو این ایف سی سی سی ) نے 2025 کے لیے اپنی قومی سطح پر طے شدہ شراکتوں (NDCs) کی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں ماحولیاتی اقدامات کے معیار، شفافیت اور معاشی دائرہ کار میں بہتری دیکھی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 64 ممالک نے نئے قومی ماحولیاتی اہداف اور منصوبے جمع کرائے ہیں، جو فرانس معاہدے کے تحت 2019 کی عالمی کاربن اخراج کا تقریباً 30 فیصد احاطہ کرتے ہیں۔ ان منصوبوں میں کاربن اخراج کی کمی کے نئے اہداف طے کیے گئے ہیں جو ماضی کے مقابلے میں زیادہ جامع اور تیز رفتار ہیں، تاہم مجموعی طور پر کمی کی رفتار ابھی بھی مطلوبہ حد تک نہیں پہنچی۔یو این ایف سی سی سیکے مطابق یہ اقدامات معیشت، روزگار، صحت، توانائی کی سکیورٹی اور دیگر پالیسی شعبوں میں موسمیاتی عمل کو اہم ستون بنا رہے ہیں، لیکن اب بھی تیز اور گہری کاربن کمی کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ تازہ تخمینوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2035 تک عالمی اخراج میں تقریباً 10 فیصد کمی ممکن ہے، اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 1.5 ڈگری سیلسیس کی عالمی حد کو برقرار رکھنا ممکن اور ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس واضح کرتی ہے کہ اگر فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تو درجہ حرارت کو اس حد کے اندر لایا جا سکتا ہے۔

 

مزید خبریں