ہنوئی۔29اکتوبر (اے پی پی):ویتنام کے وسطی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے باعث سیلاب سے کم از کم 9 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہوگئے۔رائٹرز نے حکومتی بیان کے حوالے سے بتایا کہ ہلاکتیں زیادہ تر دانانگ اور تاریخی شہر ہوئی آن میں ہوئی جو ویتنام کے معروف سیاحتی مقامات میں شامل ہیں۔ حکومتی ادارہ برائے انسداد قدرتی آفات کے مطابق 103,000 سے زیادہ گھر زیر آب آ گئے جبکہ ہیوے …
ویتنام ، مسلسل بارشوں کے باعث سیلاب سے 9 افراد ہلاک ، 5 لاپتہ

مزید خبریں
ہنوئی۔29اکتوبر (اے پی پی):ویتنام کے وسطی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے باعث سیلاب سے کم از کم 9 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہوگئے۔رائٹرز نے حکومتی بیان کے حوالے سے بتایا کہ ہلاکتیں زیادہ تر دانانگ اور تاریخی شہر ہوئی آن میں ہوئی جو ویتنام کے معروف سیاحتی مقامات میں شامل ہیں۔ حکومتی ادارہ برائے انسداد قدرتی آفات کے مطابق 103,000 سے زیادہ گھر زیر آب آ گئے جبکہ ہیوے اور ہوئی آن جیسے علاقوں میں سیاحتی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔








