وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے جنرل سیکرٹری طارق فاروق، سینئر رہنما نجیب نقی اور سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر افتخار گیلانی کی ملاقات

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے جنرل سیکرٹری طارق فاروق، سینئر رہنما نجیب نقی اور سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر افتخار گیلانی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر …

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے جنرل سیکرٹری طارق فاروق، سینئر رہنما نجیب نقی اور سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر افتخار گیلانی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

رہنمائوں نے وفاقی وزیر کو پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں اور آزاد جموں و کشمیر میں جاری سیاسی معاملات سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت تمام اکائیوں کے ساتھ مشاورت اور ہم آہنگی پر یقین رکھتی ہے۔طارق فاروق، نجیب نقی اور بیرسٹر افتخار گیلانی نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر مرکز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔