اسلام آباد، سنگین جر ائم میں ملوث چھ اشتہاری مجرمان سمیت16 جر ائم پیشہ عناصر گرفتار

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث چھ اشتہاری مجرمان سمیت16 جر ائم پیشہ عناصر گرفتار کر لئے ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے ہیر وئن، چرس، آئس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ گولڑہ، تھانہ سنگجانی، تھانہ سہالہ، تھانہ ہمک، تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ نیلور پولیس ٹیموں نے …

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث چھ اشتہاری مجرمان سمیت16 جر ائم پیشہ عناصر گرفتار کر لئے ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے ہیر وئن، چرس، آئس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ گولڑہ، تھانہ سنگجانی، تھانہ سہالہ، تھانہ ہمک، تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ نیلور پولیس ٹیموں نے 10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے2کلو 895گر ام ہیر وئن، 330چرس، 555گر ام آ ئس اور چار عدد مختلف بور کے پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلا ئی جانے والی خصوصی مہم کے دوران چھ اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی۔

ایس ایس پی آپریشنز /انوسٹی گیشن محمد عثمان بٹ نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے.

شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن "پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔