ہری پور،ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سپورٹس آفس میں کھلاڑیوں کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

ہری پور۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ ہری پور کے زیر اہتمام سپورٹس آفس میں کھلاڑیوں کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ،جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس قمر ضیاء نے کی جبکہ اس موقع پر ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر جندالرحمان،ڈسڑکٹ یوتھ آفیسر طلال احمد،بیڈ منٹن،کرکٹ،فٹبال،ہاکی ویٹ لفٹنگ،سٹون لفٹنگ،باڈی بلڈنگ سمیت مختلف کھیلوں سے وابستہ افراد اور تنظیموں کے نمائندگان کی کثیر تعداد موجود …

ہری پور۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ ہری پور کے زیر اہتمام سپورٹس آفس میں کھلاڑیوں کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ،جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس قمر ضیاء نے کی جبکہ اس موقع پر ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر جندالرحمان،ڈسڑکٹ یوتھ آفیسر طلال احمد،بیڈ منٹن،کرکٹ،فٹبال،ہاکی

ویٹ لفٹنگ،سٹون لفٹنگ،باڈی بلڈنگ سمیت مختلف کھیلوں سے وابستہ افراد اور تنظیموں کے نمائندگان کی کثیر تعداد موجود تھی۔کھلی کچہری کے دوران شرکاء نے کھلاڑیوں کو درپیش مسائل پیش کیے اور کھیلوں کے فروغ و بہتری کے لیے تجاویز دیں جن کے مناسب حل کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی۔

کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنا اور نوجوانوں کی اسکی طرف راغب کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ،جس کے لیے ہر ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ کھیل نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین ذریعہ ہیں،ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد کیے جائیں اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے۔

 

مزید خبریں