29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیپاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی تقریب...

پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔14 اگست (اے پی پی )پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن صوبائی ہیڈ کوارٹر لاہور میںیوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی جس کی مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر کی اہلیہ مسز جویریہ سمیر احمد تھیں۔ اس موقع پرمختلف سکول و کالج کی تقریباََ 200 جونیئر گائیڈز، گرل گائیڈز ، گائیڈرز،سفر نامہ نگار مقصود چغتائی جبکہ پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن سے صوبائی کمشنر نفیسہ سکندر ملہی، ڈپٹی صوبائی کمشنر مسز تزئین فضل، ایگزیکٹو ممبرمسزندیمہ ظفر اور دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر گائیڈز نے یوم آزادی کے حوالے سے مختلف پروگرامز، رول پلے، ملی نغمے ، تقاریراور دلچسپ خاکے پیش کئے۔ اس موقع پر مسز جویریہ سمیر احمد نے اپنی تقریر میں گائیڈز کے کام کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66092

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں