راولپنڈی۔31اکتوبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے دوسرے روز بیٹرز اور باؤلرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ روحیل نذیر اور فہم الحق نے سنچریاں سکور کیں جبکہ شاہنواز دھانی اور محمد حسنین نے پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیموں کو مضبوط پوزیشن دلائی۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مرغزار گراؤنڈ میں لاہور وائٹس کی ٹیم ملتان کے خلاف …
قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے دوسرے روز بیٹرز اور باؤلرز نے شاندار کارکردگی دکھائی

مزید خبریں
راولپنڈی۔31اکتوبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے دوسرے روز بیٹرز اور باؤلرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ روحیل نذیر اور فہم الحق نے سنچریاں سکور کیں جبکہ شاہنواز دھانی اور محمد حسنین نے پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیموں کو مضبوط پوزیشن دلائی۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مرغزار گراؤنڈ میں لاہور وائٹس کی ٹیم ملتان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 283 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، قاسم اکرم نے 61 اور علی زریاب نے 57 رنز بنائے۔
جواب میں ملتان نے 3 وکٹوں پر 122 رنز بنا لئے۔ شعیب اختر سٹیڈیم، راولپنڈی میں فیصل آباد نے پشاور کے خلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنا لیے، فہم الحق نے 137 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جو ان کی فرسٹ کلاس کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔ ڈائمنڈ گراؤنڈ میں سیالکوٹ کی ٹیم ایبٹ آباد کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 385 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ اذان اویس نے 123 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ عبداللہ شفیق نے 62 رنز بنائے۔ جواب میں ایبٹ آباد کی ٹیم صرف 92 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ شاہنواز دھانی اور محمد حسنین نے پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ایبٹ آباد نے فالو آن کے بعد کھیل ختم ہونے پر دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 37 رنز بنائے تھے۔
اسلام آباد کی ٹیم فاٹا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 432 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، سرمد بھٹی نے 150 اور روحیل نذیر 101 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ عاکف جاوید نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بہاولپور کی ٹیم کراچی بلوز کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 115 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، سعد خان نے 61 رنز بنائے جبکہ ثاقب خان نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کراچی بلوز بھی اپنی دوسری اننگز میں 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی، عمیر بن یوسف 76 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ بہاولپور کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف ملا ہے اور اس نے کھیل ختم ہونے پر ایک وکٹ پر 35 رنز بنائے تھے۔








