اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام جاری مورگاہ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ المسلم کلب اور نشتر کلب کی ٹیموں کے درمیان (کل) ہفتہ کو ایلیٹ سکول فٹ بال گراؤنڈ مورگاہ، راولپنڈی میں کھیلا جائےگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر راجہ محمد اشتیاق کے مطابق …
مورگاہ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ، دوسرا سیمی فائنل المسلم کلب اور نشتر کلب کی ٹیموں کے درمیان ہفتہ کو کھیلا جائے گا
اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام جاری مورگاہ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ المسلم کلب اور نشتر کلب کی ٹیموں کے درمیان (کل) ہفتہ کو ایلیٹ سکول فٹ بال گراؤنڈ مورگاہ، راولپنڈی میں کھیلا جائےگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر راجہ محمد اشتیاق کے مطابق ٹورنامنٹ میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی بہترین 16 ٹیمیں ناک آؤٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں جن میں پاک شاہین کلب، نشتر کلب، زمیندار،مورگاہ کلب، گلشن کلب، ینگ سٹار کلب، گلیکٹیکوز کلب، الحمرا کلب، وانڈررز کلب، چکلالہ کلب
یونایٹڈ کلب، المسلم کلب، یو ایس جی سی کلب، ینگ مین کلب، مسلم کلب اور لجپال کہوٹہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔









