اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیراہتمام آئی ٹی ایف پاکستان علی ایمبرائیڈری ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جے-30 لیگ ٹو اسلام آباد کے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔ ہفتہ کو پی ٹی ایف کی جانب سے جاری بیان کےمطابق ایونٹ میں دنیا بھر سے نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں چین، جاپان، قازقستان، کوریا، لیتھوانیا، روس، تھائی …
آئی ٹی ایف پاکستان علی ایمبرائیڈری ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جے-30 لیگ ٹو اختتام پذیر ہوگئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیراہتمام آئی ٹی ایف پاکستان علی ایمبرائیڈری ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جے-30 لیگ ٹو اسلام آباد کے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔ ہفتہ کو پی ٹی ایف کی جانب سے جاری بیان کےمطابق ایونٹ میں دنیا بھر سے نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں چین، جاپان، قازقستان، کوریا، لیتھوانیا، روس، تھائی لینڈ، ترکی، برطانیہ اور پاکستان کے کھلاڑی شامل تھے۔
ایونٹ کے اسپانسرز میں علی ایمبرائیڈری، نیشنل فوڈز اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) شامل تھیں۔مینز سنگلز کےفائنل میں پاکستان کے میکائیل علی بیگ نے لیتھوانیا کےکرسٹیجوناس میلوسوکس کو 6-3، 7-6(3) سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ لیڈیز سنگلز فائنل میں تر کیہ کی اکرن لال یاووز نے اپنی ہم وطن کھلاڑی سیرفی پیلن ساری کو 6-0، 6-0 سے ہرا کر چیمپئن شپ جیت لی۔
اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر تھے جبکہ ترکیہ کے سفیر عرفان نیزیروغلو، سلیم سیف اللہ خان (چیئرمین پی ٹی ایف) اور زمرد خان (سی ای او پاکستان سویٹ ہوم) بھی تقریب میں شریک تھے۔ ایونٹ کےاختتام پر مہمانانِ خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے مطابق آئی ٹی ایف پاکستان جے-60 ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے مین ڈرا میچز 3 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔








