35 ویں نیشنل گیمز کے سلسلہ میں بلوچستان کی مرد اور خواتین جوڈو ٹیموں کے تین روزہ ٹرائلز 5 نومبر سے شروع ہوں گے

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):35 ویں نیشنل گیمز کے سلسلہ میں بلوچستان کی مرد اور خواتین جوڈو ٹیموں کے تین روزہ ٹرائلز 5 نومبر سے سہ پہر تین بجے ابرار ہال ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں شروع ہوں گے۔ بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نور احمد رند نے بتایا کہ ٹرائلز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹرائلز میں صوبے بلوچستان بھر سے مرد اور خواتین …

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):35 ویں نیشنل گیمز کے سلسلہ میں بلوچستان کی مرد اور خواتین جوڈو ٹیموں کے تین روزہ ٹرائلز 5 نومبر سے سہ پہر تین بجے ابرار ہال ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں شروع ہوں گے۔ بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نور احمد رند نے بتایا کہ ٹرائلز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹرائلز میں صوبے بلوچستان بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ مردوں کی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ٹرائلز 5 اور 6 نومبر کو جبکہ خواتین ٹیم کے چنائو کے لئے ٹرائلز 7 نومبر کو ہونگے۔

مردوں کے ایونٹس دس ویٹ کیٹگریز جبکہ خواتین کے آٹھ ویٹ کیٹگریز پر مشتمل ہیں۔ مردوں میں 50 کلوگرام، 55 کلوگرام، 60 کلوگرام، 66کلوگرام، 73 کلوگرام، 81کلوگرام، 90 کلوگرام، 100 کلوگرام، پلس 100کلوگرام اور اوپن ویٹ گیٹگریز شامل ہیں جبکہ خواتین میں 40 کلوگرام، 44 کلوگرام،48 کلوگرام، 52کلوگرام، 57کلوگرام، 63 کلوگرام، 70 کلوگرام اور اوپن کیٹگریز شامل ہیں۔ نور احمد رند نے بتایا کہ یہ ٹرائلز بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن، بلوچستان سپورٹس بورڈ اور بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی ہونگے۔

مزید خبریں