زمیندار کلب نے مورگاہ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

راولپنڈی۔3نومبر (اے پی پی):زمیندار کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مورگاہ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں زمیندار کلب نے نشتر کلب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینلٹی ککس پر 3-4 سے شکست دی۔ میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس کے ذریعے کیا گیا۔ میچ کے اختتام پر …

راولپنڈی۔3نومبر (اے پی پی):زمیندار کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مورگاہ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں زمیندار کلب نے نشتر کلب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینلٹی ککس پر 3-4 سے شکست دی۔ میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس کے ذریعے کیا گیا۔

میچ کے اختتام پر مہمانان خصوصی ملک عمر اور ملک طاہر نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے کانگریس رکن اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر راجہ محمد اشتیاق کے ہمراہ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی 16 نمایاں ٹیموں نے ناک آؤٹ سسٹم کے تحت حصہ لیا۔

 

مزید خبریں