مظفر آباد میں 2 روزہ بنیان المرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ،فائنل میچ میں کنیئرڈ یونیورسٹی لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو شکست دے دی

مظفرآباد۔3نومبر (اے پی پی):مظفر آباد میں 2 روزہ بنیان مرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی،فائنل میچ میں کنیئرڈ یونیورسٹی لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔آزادکشمیر حکومت ، پاک فوج اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے منعقدہ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 18 یونیورسٹیز کی خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔اختتامی …

مظفرآباد۔3نومبر (اے پی پی):مظفر آباد میں 2 روزہ بنیان مرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی،فائنل میچ میں کنیئرڈ یونیورسٹی لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔آزادکشمیر حکومت ، پاک فوج اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے منعقدہ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 18 یونیورسٹیز کی خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔اختتامی تقریب میں خواتین کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور یونیورسٹی بینرز کے ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرائے۔

اس موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو میڈلز جبکہ فاتح اور رنراپ ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں۔ ٹورنامنٹ میں شریک ملک بھر کی یونیورسٹیز کی طالبات نے کہا کہ مظفرآباد میں یونیورسٹیز کی طالبات کو جمع کرنا اس بات کی علامت ہے کہ کشمیری ہمیشہ پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں،ہم نے بنیان المرصوص میں بھی دکھا دیا کہ کشمیر اور پاکستان ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیموں کو محفوظ ماحول فراہم کیا گیا جس سے لڑکیوں کو اس فیلڈ میں مزید آگے آنے کا حوصلہ ملا ہے،کھیلوں کے مزید ایسے مقابلے ہونے چاہیں ۔

مزید خبریں