فیصل آباد۔ 03 نومبر (اے پی پی):ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان میتھیو بریٹزکی نے کہا ہے کہ ون ڈے سیریز چیلنجنگ ہوگی،موسم کی صورتحال کے مطابق بیٹنگ یا باؤلنگ کا فیصلہ کریں گے، سینئر پلیئرز کا اعتماد حاصل ہے، ہم یہاں کی مقامی کنڈیشنز کو سمجھ رہے ہیں اور یہاں سے بہت اچھی کرکٹ سیکھ رہے ہیں، پاکستان کی میزبانی بہترین ہے اور ہم اس سے مطمئن ہیں۔ میڈیا …
ون ڈے سیریز چیلنجنگ ہوگی، سینیئر پلیئرز کا اعتماد حاصل ہے،میتھیو بریٹزکی
فیصل آباد۔ 03 نومبر (اے پی پی):ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان میتھیو بریٹزکی نے کہا ہے کہ ون ڈے سیریز چیلنجنگ ہوگی،موسم کی صورتحال کے مطابق بیٹنگ یا باؤلنگ کا فیصلہ کریں گے، سینئر پلیئرز کا اعتماد حاصل ہے، ہم یہاں کی مقامی کنڈیشنز کو سمجھ رہے ہیں اور یہاں سے بہت اچھی کرکٹ سیکھ رہے ہیں، پاکستان کی میزبانی بہترین ہے اور ہم اس سے مطمئن ہیں۔ میڈیا پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز کے لیے کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے ہوں گے،ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد ایک روزہ سیریز ایک چیلنج ہے
ٹی ٹونٹی میں ہمیں چیلنجنگ کنڈیشنز کا سامنا تھا، سیکنڈ ٹائم باؤلنگ کرتے ہوئے بال گیلا تھا تاہم اس حوالے سے بہتر پلان کر رہے ہیں اورتیار کیے ہیں جن پر عملدرآمد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے میچز میں پریشر ہوگا لیکن کوشش کریں گے کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور وکٹ نہ کھوئیں۔میتھیو بریٹزکی نے کہا کہ بیٹنگ یا باؤلنگ کے متعلق فیصلہ صبح ویدر کنڈیشن کو دیکھ کر کریں گے اور یہ فیصلہ ٹاس پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پلیئنگ لیول کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا اس کا فیصلہ بھی صبح کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سینئرپلیئرز کا تعاون حاصل ہے جس کی وجہ سے بہترین پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔








