لاہور۔3نومبر (اے پی پی):پریمئر سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں رائونڈ میچز کا سلسلہ جاری ہے ،نیٹ سول، کیپٹل سٹی پولیس، ایل سی آئی، نوامیڈ، ایل پی سی اور سردار گروپ نے اپنے میچز جیت لئے ۔ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیٹ سول نے بورڈ آف ریونیو کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی۔ نیٹ سول نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 194رنز کا پہاڑ …
پریمئر سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں رائونڈ میچز کا سلسلہ جاری،نیٹ سول، کیپٹل سٹی پولیس، ایل سی آئی، نوامیڈ، ایل پی سی ،سردار گروپ نے اپنے میچز جیت لئے

مزید خبریں
لاہور۔3نومبر (اے پی پی):پریمئر سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں رائونڈ میچز کا سلسلہ جاری ہے ،نیٹ سول، کیپٹل سٹی پولیس، ایل سی آئی، نوامیڈ، ایل پی سی اور سردار گروپ نے اپنے میچز جیت لئے ۔ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیٹ سول نے بورڈ آف ریونیو کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی۔ نیٹ سول نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 194رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا جس کے جواب میں بورڈ آف ریونیو کی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 145رنز بنا سکی۔ شاندار کارکردگی پرمحمد فیصل ملک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اسی گرائونڈ پر دوسرے میچ میں کیپٹل پولیس اور فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی ٹیمیں مد مقابل آئیں ۔کیپٹل سٹی پولیس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 134رنز بنائے ہدف کے تعاقب میں فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی ٹیم 9وکٹوں پر 130رنز تک محدود رہی،فاتح ٹیم کے کامران خان بہترین آل رائونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ رہے۔
کرکٹ سینٹر گرائونڈ میں ایل سی آئی اور یو بی سپورٹس کے درمیان پہلا میچ زبردست مقابلے کے بعد ایل سی آئی کے نام رہا۔ ایل سی آئی نے 6وکٹوں پر 156رنز کا ہدف دیا ۔یو بی سپورٹس کی ٹیم 8وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنا سکی۔ فیصلہ کن اننگز کھیلنے پرولید بن ماجدکو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اسی گرائونڈ میں دوسرے میچ میں نوا میڈ اورسروسزکی ٹیم مد مقابل آئیں اور نواں میڈ نے حریف ٹیم کو ایک رنز سے ہرا کر ایونٹ کا سب سے سنسنی خیز میچ اپنے نام کیا۔ نوامیڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 112رنز بنائے، جواب میں سروس ٹیم مقررہ اوورز میں 111رنز بنا کر ایک رن سے شکست کھا گئی۔نو شیرکو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں ایل پی سی اور پیکجز ٹیموں کے درمیان پہلے میچ میں ایل پی سی نے عمدہ بیٹنگ کے ساتھ 9وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں میدان میں اترنے والی پیکجز ٹیم 7 وکٹوں پر 157رنز ہی بنا سکی۔ کامیاب رہنے والی ٹیم کے عمر عظیم کو بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اسی میدان میں دوسرے میچ میں اولڈ راوینزاور سردار گروپ کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ اولڈ راوینز نے 174رنز بنائے ۔سردار گروپ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا کر حاصل کر لیا۔ محمد طاہرکو عمدہ کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔








