اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیراہتمام آئی ٹی ایف پاکستان نیشنل فوڈز ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جے-60 پی ٹی ایف سید دلاور عباس ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گئی۔ پیر کو پی ٹی ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایونٹ میں دنیا بھر کے مختلف ممالک بشمول چین، جاپان، قازقستان، کوریا، لتھوانیا، روس، تھائی لینڈ، ترکیہ، برطانیہ، چیک ریپبلک، …
اسلام آباد میں آئی ٹی ایف پاکستان نیشنل فوڈز ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جے-60 کا آغاز

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیراہتمام آئی ٹی ایف پاکستان نیشنل فوڈز ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جے-60 پی ٹی ایف سید دلاور عباس ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گئی۔ پیر کو پی ٹی ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایونٹ میں دنیا بھر کے مختلف ممالک بشمول چین، جاپان، قازقستان، کوریا، لتھوانیا، روس، تھائی لینڈ، ترکیہ، برطانیہ، چیک ریپبلک، نیپال اور میزبان ملک پاکستان کے جونیئر کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔یہ ٹورنامنٹ نیشنل فوڈز آف پاکستان کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔جے-60 ٹورنامنٹ رینکنگ کے لحاظ سے جے-30 سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ پاکستان میں پہلی بار جے-60 ایونٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے کہا کہ یہ پاکستان میں پہلا جے-60 ٹورنامنٹ ہے
اور آئندہ سال ہم دو جے-60 اور پانچ جے-30 ایونٹس کی میزبانی کا ارادہ رکھتے ہیں۔بوائز سنگلز کے پہلے راؤنڈ کے مقابلوں برطانیہ کےتھیوڈور کرائیٹچیف نے پاکستان کے بلال اویس جنجوعہ کو 6-0، 6-0 سے شکست دی۔تھائی لینڈ کےناپرادھ للائی نے پاکستان کے ابدار علی کو 6-0، 6-0 سے ہرایا۔لتھوانیا کےکرسٹیجوناس میلاؤسکس نے پاکستان کےنبیل علی قیوم کو 6-2، 6-1 سے مات دی۔ پاکستان کےمحمد حاذق عاصم نے انعام قادر کو 6-2، 6-3 سے شکست دی۔پاکستان کےزوہیب افضل ملک نے محمد یحییٰ کو 4-6، 6-3، 6-1 سے ہرایا۔پاکستان کےاسد زمان نے ہم وطن کھلاڑی رازق سلطان کو 6-2، 6-3 سے شکست دی۔پاکستان کےحمزہ رومان نے عامر مزاری کو 6-0، 6-2 سے مات دی۔پاکستان کےعبدالباسط نے تھائی لینڈ کےچناپت کو 1-6، 7-5، 6-3 سے شکست دی۔پاکستان کےمحمد حسن عثمانی نے احتشام ہمایوں کو 6-4، 6-2 سے ہرایا۔








