پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی کا کھلاڑیوں کے ہمراہ سویٹ ہوم اسلام آباد کا دورہ،دونوں اداروں کا بچوں میں ٹینس کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):پاکستان سویٹ ہومز کے چیئرمین زمرد خان کی دعوت پر پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف)کے صدر اعصام الحق قریشی نے ٹینس کھلاڑیوں اور پی ٹی ایف کے عہدیداروں کے ہمراہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ-9 میں واقع سویٹ ہوم کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ٹینس کھلاڑیوں نے سویٹ ہوم کے بچوں کے ساتھ گرمجوشی سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس …

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):پاکستان سویٹ ہومز کے چیئرمین زمرد خان کی دعوت پر پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف)کے صدر اعصام الحق قریشی نے ٹینس کھلاڑیوں اور پی ٹی ایف کے عہدیداروں کے ہمراہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ-9 میں واقع سویٹ ہوم کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ٹینس کھلاڑیوں نے سویٹ ہوم کے بچوں کے ساتھ گرمجوشی سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پرچیئرمین پاکستان سویٹ ہومز زمرد خان نے میکائل علی بیگ کو ادارے کا ایمبیسیڈر نامزد کیا۔ اعصام الحق قریشی نے دعوت پر زمرد خان کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ دونوں ادارے مل کر پاکستان سویٹ ہومز کے بچوں میں ٹینس کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔ اس شراکت داری کو باضابطہ طور پر شروع کرنے کے لیے جلد ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کیے جائیں گے۔

مزید خبریں