اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (اوپی ایف) کالج ایف-11/2، اسلام آباد کی طالبات کے ایک وفد نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد کو پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے خوش آمدید کہا.وفد نے سینیٹ میوزیم، گلی دستور، سینیٹ اور قومی اسمبلی ہالز کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر وفد کو پارلیمنٹ کے نظامِ کار، قانون سازی کے عمل، ایوانِ …
او پی ایف کالج ایف-11/2، اسلام آباد کی طالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (اوپی ایف) کالج ایف-11/2، اسلام آباد کی طالبات کے ایک وفد نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔
وفد کو پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے خوش آمدید کہا.وفد نے سینیٹ میوزیم، گلی دستور، سینیٹ اور قومی اسمبلی ہالز کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر وفد کو پارلیمنٹ کے نظامِ کار، قانون سازی کے عمل، ایوانِ بالا کے کردار اور سینیٹ کی مختلف کمیٹیوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔
سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق طالبات کو سینیٹ میوزیم میں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ، آئینِ پاکستان کی تشکیل اور قانون سازی کے مختلف مراحل سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔
وفد نے سینیٹ ہال کے دورے کے دوران اجلاس کی کارروائی اور قانون سازی کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔دورے کے اختتام پر طالبات نے سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے فراہم کی گئی میزبانی اور معلوماتی بریفنگ کو نہایت مفید اور معلوماتی قرار دیا۔







