اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):پاکستان کے بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں چوتھے یورپین فلم فیسٹول(ای یو ایف ایف 2025 ) کا انعقاد نومبر میں ہوگا جس میں یورپی سینما، تخلیق اور ثقافتی تبادلوں کا جشن منایا جائے گا۔ پاکستان میں یورپین یونین کے وفد کی میزبانی اور اولوموپولو میڈیا کے زیر انتظام منعقدہ ہونے والے فلم فیسٹول طبقات کو ایک دوسرے سے جوڑنے اور مشترکہ انسانی تجربات …
چوتھے یورپین فلم فیسٹول کی پاکستان میں واپسی، فلمی میلہ کل سے پی این سی اے میں شروع

مزید خبریں
اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):پاکستان کے بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں چوتھے یورپین فلم فیسٹول(ای یو ایف ایف 2025 ) کا انعقاد نومبر میں ہوگا جس میں یورپی سینما، تخلیق اور ثقافتی تبادلوں کا جشن منایا جائے گا۔ پاکستان میں یورپین یونین کے وفد کی میزبانی اور اولوموپولو میڈیا کے زیر انتظام منعقدہ ہونے والے فلم فیسٹول طبقات کو ایک دوسرے سے جوڑنے اور مشترکہ انسانی تجربات کی عکاسی کرنے میں سنیما کی طاقت کو واضح کرے گا۔
فیسٹول میں یورپین یونین کے رکن ممالک کی طرف سے تیار کردہ 19فیچرز اور 10مختصر دورانیہ کی فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی جو طنزومزاح، سسپنس، ڈاکومنٹریز اور فکشن سمیت مختلف اصناف پر مشتمل ہیں۔ یہ فلمیں خاندان، بچپن، رومانس، دوستی، موسمیاتی تبدیلی، تاریخ، جنگ، معاشی مشکلات، انسانی حقوق جیسے موضوعات کی پر روشنی ڈالیں گی ۔اسلام آباد میں فلم فیسٹول کا آغاز 7نومبر سے شام چار بجے سے 9بجے اور 8نومبر کو صبح گیارہ بجے سے رات نو بجے تک پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں جاری رہے گا۔
دو روزہ ایونٹ مختلف فلموں، شارٹس اور انٹرایکٹو تجربات پر مشتمل ہوگا جو ہر عمر کے ناظرین کے لیے دلچسپی کا باعث ہوں گے۔یورپی یونین کے رکن ممالک کے اشتراک سے پیش کی جانے والی نمایاں فلموں میں جمہوریہ چیک کی ’’بیہائینڈ دی کرٹن آف ہائی مائونٹیشن ‘‘،ہنگری کی’’ ودآئوٹ ایئر ‘،آئرلینڈ کی ’’دیٹ دے مے فیس دی رائزنگ سن‘‘،سپین کی’’دی اولیو ٹری‘‘جبکہ مختصر دورانیہ کی فلموں میں ایچ اے بی،وائٹ ریبنز، آسٹریا کی’’ ڈائمنڈ اینڈ نارکسس ‘‘ اور پرتگال کی’’ اے سی آف ٹریش‘‘ شامل ہیں۔ فیملیزاور نوجوانوں کیلئے فن لینڈ کی’’ ایٹی بیٹی پرنسز ‘‘اور بلیجئم کی’’مائی ڈیڈ ازاے سوسج‘‘بھی دکھائی جائیں گی جو فیسٹیول میں ہلکے پھلکے اور دل کو چھو لینے والے لمحات شامل کریں گی۔
اسلام آباد میں پہلے دن کا اختتام سوشل ڈانس سے ہوگا جبکہ دوسرے دن کا اختتام ڈرامائی صدا کاری سے ہوگا ۔اس کے علاوہ فلم میکر مکسرز کا بھی انعقاد کیا جائے گا تاکہ تخلیقی مکالمے اور تعاون کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ کراچی میں فیسٹول کا آغاز 15نومبر کو شام پانچ بجے سے رات دس بجے تک اور 16نومبر کو صبح گیارہ بجے سے رات نو بجے تک کراچی فلم سکول میں ہوگا جہاں یورپی تخلیق کا شہر کے متحرک جذبہ سے ملاپ ہوگا۔
دونوں دنوں میں فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔ ایونٹ کے پہلے دن کا اختتام ڈرامائی صداکاری جبکہ دوسرے دن کا اختتام سوشل ڈانس سے ہوگا جس میں ثقافت کے شوقین، مقامی فلم ساز اور طلب علم شرکت کریں۔فلم میکرز مکسر کا کراچی میں بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں صنعت کے ابھرتے ہوئے اور منجھے ہوئے افراد کے درمیان تبادلہ کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔اختتامی مرحلہ لاہور میں 22 نومبر کو شام 4 بجے سے رات 9 بجے تک اور 23 نومبر کو صبح 11 بجے سے رات 9 بجے تک الحمرا آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا جہاں فیسٹیول کا اختتام فلموں کی نمائش، شمولیاتی فن پارے اور لائیو پرفارمنسز کے ساتھ کیا جائے گا۔
تقریبات ہال نمبر 3، ادبی بیٹھک اور کھلے صحن میں منعقد ہوں گی۔اختتامی ویک اینڈ ایک بھرپور ثقافتی تجربہ پیش کرے گا پہلے دن ڈرامائی صدا کاری ہوگی جبکہ دوسرے دن فیسٹیول کا اختتام اس کے منفرد سوشل ڈانس کے ساتھ ہوگا جو لاہور کی فن و کہانی سے محبت کی گہری روایت کی عکاسی کرے گا۔تینوں شہروں میں ناظرین ایک ایسی دنیا کا تجربہ کریں گے جوسنیماسے ہٹ کر ۔ فیسٹیول میں دل موہ لینے والے تجربات شامل ہوں گے، جیسے کہ”وال آف فیم” جو یورپی سنیما کے سو سالہ سفر کو چوبیس نمایاں آوازوں کے ذریعے پیش کرے گا۔
اس کے علاوہ شمولیاتی فن پاروں جیسے کہ ایٹیئور ایگو،ہیومن سلاٹ گیم ، اور کیمرا 360 ،شرکا کو تخلیقی اور دلچسپ انداز میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے۔دوسری طرف خصوصی مقامات جیسے ریڈنگ نوک اور کڈز کارنر تخیل، سکون اور جستجو کے لمحات فراہم کریں گے۔ فوٹو بوتھز اور منتخب فوڈ کیوسک فیسٹیول کے ماحول کو مزید پررونق بنائیں گے ۔فلم فیسٹول میں تمام لوگوں کیلئے داخلہ مفت ہے۔
ای یو ایف ایف 2025 فیملیز، طالب علموں، مقامی فنکاروں، سفارت کاروں اور فلم کے شوقین افراد کو دعوت دیتا ہے کہ وہ روابط اورگفتگو کی حیثیت سے سنیما کا تجربہ کریں۔ ایونٹ کیلئے ایف ایم91( ریڈیو پارٹنر)، ہم ٹی وی اور ہم نیوز ( میڈیا پارٹنر) کے ساتھ ساتھ فلم سوسائٹی، ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ لیب، کتاب گھر، سنو کہانی میری زبانی، بیٹھک، تصویر گھر، چلتی تصویریں، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کی فلم سوسائٹی، سلیم حبیب یونیورسٹی کی مارکیٹنگ اینڈ میڈیا سوسائٹی نے تعاون کیا ہے جبکہ جگہ کیلئے کراچی فلم سکول اور الحمرا آرٹس کونسل کا تعاون شامل حال ہے۔
چوتھا یورپین فلم فیسٹول ( ای یو ایف ایف)2025 اولوموپولو میڈیا کے زیر انتظام ترتیب اور پیش کی جارہا ہے۔ اولوموپولو میڈیا پرفارمنگ آرٹس اور بصری میڈیا کے ذریعے سماجی اور تخلیقی آگاہی کو فروغ دینے کے لیے سرگرم پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد ایک ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جہاں اجتماعی اخلاقی ترقی اور سماجی و ثقافتی نکھار کے لیے جگہ بنائی جا سکے۔







