وفاقی دارالحکومت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جمعرات کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات جاری ہے،انسدادِ ڈینگی مہم کی کارکردگی سے متعلق یومیہ سرویلینس رپورٹ پیش کی گئی،ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لیے شہر کے حساس علاقوں …

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جمعرات کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات جاری ہے،انسدادِ ڈینگی مہم کی کارکردگی سے متعلق یومیہ سرویلینس رپورٹ پیش کی گئی،ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لیے شہر کے حساس علاقوں میں1062مقامات پر فوگنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر شہر کے مختلف حصوں میں 45ہزار306انسپکشن مکمل کی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاروا کی چیکنگ کے دوران335پازیٹیو ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی۔7 کیسز رورل ایریاز جبکہ3کیسز اربن ایریاز سے سامنے آئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت44مریض زیرِ علاج ہیں۔ڈینگی ٹیموں کی جانب سے مختلف سیکٹرز اور یونین کونسلز میں 1073مقامات پر سپرے کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی انسداد ڈینگی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں انسپکشن اور روزانہ کاکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف مقامات سیل اور متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا، پبلک مقامات پر آگاہی بینرز اور انفارمیشن بورڈز نصب کیے گئے ہیں، شہری صفائی کا خیال رکھیں اور ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں، آئیں مل کر اسلام آباد کو ڈینگی فری بنانے کے لیے اپنا عملی کردار ادا کریں۔

مزید خبریں