ڈیرہ غازی خان ۔ 06 نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہنرمند نوجوان پروگرام کے تحت "میں ڈیجیٹل" سکیم کے فیز 2 اور فیز 3 کا آغاز ڈیرہ غازی خان سے کر دیا گیا،121 منتخب دیہی خواتین میں مفت ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز تقسیم کیے گئے۔اس حوالے سے تقریب پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف)کے زیرِ اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ڈیرہ غازی …
ڈیرہ غازی خان ،میں ڈیجیٹل سکیم کے فیز دو اور تین کا آغاز،121 دیہی خواتین میں مفت ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر تقسیم کیے گئے

مزید خبریں
ڈیرہ غازی خان ۔ 06 نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہنرمند نوجوان پروگرام کے تحت "میں ڈیجیٹل” سکیم کے فیز 2 اور فیز 3 کا آغاز ڈیرہ غازی خان سے کر دیا گیا،121 منتخب دیہی خواتین میں مفت ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز تقسیم کیے گئے۔اس حوالے سے تقریب پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف)کے زیرِ اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، بہاول نگر اور رحیم یار خان کی خواتین نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران خواتین میں ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر تقسیم کیے گئے تاکہ وہ گھروں سے ہی ڈیجیٹل لرننگ کا آغاز کر سکیں،ان خواتین کو میرٹ کی بنیاد پر پروگرام میں شامل کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیجیٹل پروگرام کے سربراہ مرزا اکبر حسین نے کہا کہ یہ صرف تربیت نہیں بلکہ سوچ میں تبدیلی اور اعتماد کی بحالی کا عمل ہے جو دیہی خواتین کے لیے نئے ڈیجیٹل دروازے کھولے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس ڈیجیٹل پروگرام سے خواتین کو ڈیجیٹل سکلز اور آمدنی کے مواقع فراہم کر کے ان کی شمولیت کو یقینی بنا یا جارہا ہے، یہ نہ صرف خواتین کو بااختیار بنا رہا ہے بلکہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں ان کے کردار کو بھی مستحکم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیز 1 کی کامیابی کے بعد میں ڈیجیٹل پروگرام نے خواتین کو گھر بیٹھے روزگار کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں، فیز 2 اور 3 کے ذریعے اس منصوبے کا دائرہ مزید اضلاع تک بڑھایا جا رہا ہے۔







