اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):اوگرا نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کی رٹ پٹیشن نمبر 9522/20025 مورخہ 11-9-2025 کی ہدایات کی تعمیل میں ایس این جی پی ایل ہیڈ آفس میں عوامی سماعت کی تاکہ تمام صارفین، سٹیک ہولڈرز کو آر ایل این جی کی فروخت کی قیمت کے حوالے سے اپنے تاثرات، تحفظات اور مداخلت کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ شرکا نے اپنے تحریری اور زبانی تبصرے بھی …
اوگرا کی لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کی ہدایات کی تعمیل میں عوامی سماعت،شرکا نے تحریری و ز بانی تبصرے پیش کیے

مزید خبریں
اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):اوگرا نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کی رٹ پٹیشن نمبر 9522/20025 مورخہ 11-9-2025 کی ہدایات کی تعمیل میں ایس این جی پی ایل ہیڈ آفس میں عوامی سماعت کی تاکہ تمام صارفین، سٹیک ہولڈرز کو آر ایل این جی کی فروخت کی قیمت کے حوالے سے اپنے تاثرات، تحفظات اور مداخلت کا موقع فراہم کیا جا سکے۔
شرکا نے اپنے تحریری اور زبانی تبصرے بھی پیش کیے۔ اوگرااتھارٹی کے اراکین اور ٹیم نے تمام شرکا کے تبصروں کا جائزہ لیا، اسی طرح کی عوامی سماعتیں کراچی، پشاور، کوئٹہ میں بھی ہوں گی اور حتمی فیصلہ اتھارٹی مداخلت کاروں/سٹیک ہولڈرز کے تبصروں کو شامل کرنے کے بعد کرے گی۔







