شارجہ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں 54 فیصد اضافہ، کتوبر میں لین دین 7 ارب درہم سے تجاوز کر گیا

شارجہ۔11نومبر (اے پی پی):شارجہ کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر نے رواں سال اکتوبر میں نمایاں ترقی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے کل 7 ارب درہم مالیت کے لین دین ریکارڈ کیے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 54.1 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ وام کے مطابق یہ اعداد و شمار شارقہ ریئل اسٹیٹ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ میں جاری کیے گئے۔محکمہ کے مطابق یہ شاندار کارکردگی شارجہ کی …

شارجہ۔11نومبر (اے پی پی):شارجہ کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر نے رواں سال اکتوبر میں نمایاں ترقی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے کل 7 ارب درہم مالیت کے لین دین ریکارڈ کیے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 54.1 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ وام کے مطابق یہ اعداد و شمار شارقہ ریئل اسٹیٹ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ میں جاری کیے گئے۔محکمہ کے مطابق یہ شاندار کارکردگی شارجہ کی مضبوط معاشی بنیادوں اور سرمایہ کاروں کے پائیدار اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، جس سے شارجہ کا علاقائی سطح پر ایک نمایاں سرمایہ کاری مرکز کے طور پر مقام مزید مستحکم ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ شارجہ پائیدار اور اختراع پر مبنی ترقی کے ماڈل پر گامزن ہے جہاں شفاف قانون سازی، مستحکم نظامِ حکمرانی اور مؤثر سرمایہ کاری کے نظام نے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا ہے۔

اکتوبر کے دوران 12,539 رئیل اسٹیٹ ٹرانزیکشنز مکمل ہوئیں جو 1 کروڑ 53 لاکھ مربع فٹ کے رقبے پر محیط تھیں، ان میں سے 1,964 فروخت کے سودے تھے جو کل لین دین کا 15.7 فیصد بنتے ہیں جو مارکیٹ میں مسلسل مانگ کی نشاندہی کرتے ہیں۔محکمے نے 599 رہن ٹرانزیکشنز ریکارڈ کیں جن کی مالیت 2.2 ارب درہم تھی جو کل ٹرانزیکشنز کا 4.8 فیصد ہیں۔ یہ بینکوں اور سرمایہ کاروں کے مارکیٹ پر اعتماد کی مضبوط علامت ہے۔ابتدائی فروخت کے معاہدوں کی تعداد 1,307 (10.4 فیصد)جبکہ 6,315 جائیداد کے بیانات (50.4 فیصد) جاری کیے گئے۔ ملکیتی دستاویزات کی تعداد 2,354 (18.7 فیصد) رہی، جو ایک شفاف اور منظم مارکیٹ کی عکاسی کرتی ہے۔لین دین شارجہ کے 120 مختلف علاقوں میں ہوئے جن میں رہائشی، تجارتی، صنعتی اور زرعی زمینیں شامل ہیں۔

ان میں سے 1,164 لین دین زمینوں کے، 414 تعمیر شدہ پلاٹس اور 386 ٹاور یونٹس کے تھے۔سب سے بڑی ڈیل انڈسٹریل ایریا 3 میں ہوئی جہاں زمین کی فروخت 77.7 ملین درہم میں طے پائی جبکہ الممزر میں سب سے بڑی رہن کی ڈیل 386 ملین درہم کی ریکارڈ کی گئی۔شارجہ سٹی میں 1,710 فروخت کے سودے ہوئے۔ ان میں السہمہ 326 لین دین کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، اس کے بعد مویلح کمرشل (209)، تیلال (163) اور السجا صنعتی علاقہ (148) رہے۔تجارتی مالیت کے لحاظ سے السجا انڈسٹریل ایریا 559.6 ملین درہم کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، اس کے بعد تیلال 359.8 ملین، ام فنین 280.3 ملین اور مویلح کمرشل 255.3 ملین درہم کے ساتھ نمایاں رہے۔

سنٹرل ریجن میں 202 سودے ریکارڈ ہوئے جن میں انڈسٹریل ایریا 3 نے 98 سودوں کے ساتھ 240.9 ملین درہم کی مالیت میں سبقت حاصل کی۔خورفکّان میں 26 فروخت کے سودے ہوئے جن میں الحرَی انڈسٹریل ایریا 6 لین دین کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ حی الغزیر میں سب سے زیادہ 5 ملین درہم مالیت کی ڈیل ریکارڈ کی گئی ہے۔کلبا میں 24 سودے طے پائے جن میں الطریف 5 سب سے زیادہ سرگرم رہا جہاں لین دین کی مجموعی مالیت 3.4 ملین درہم رہی۔

 

مزید خبریں