ریاض ۔12نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر حج عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے حج سروسز کے معاہدے 15 رجب (4 جنوری 2026) سے قبل کرلیے جائیں تاکہ آئندہ حج سیزن کے معاملات کو بروقت مکمل کیا جاسکے۔ایس پی اےکے مطابق جدہ میں ہونے والی حج وعمرہ انٹرنیشنل کانفرنس و نمائش کے پانچویں ایڈیشن میں وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ …
حج خدمات معاہدے 4 جنوری سے قبل مکمل کرلئے جائیں ،سعودی وزیرِ حج وعمرہ

مزید خبریں
ریاض ۔12نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر حج عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے حج سروسز کے معاہدے 15 رجب (4 جنوری 2026) سے قبل کرلیے جائیں تاکہ آئندہ حج سیزن کے معاملات کو بروقت مکمل کیا جاسکے۔ایس پی اےکے مطابق جدہ میں ہونے والی حج وعمرہ انٹرنیشنل کانفرنس و نمائش کے پانچویں ایڈیشن میں وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مختلف ممالک کے حج مشنز کے سربراہان اور 100 سے زائد ممالک کے وزراء و مفتیان کرام سے ملاقات کے دوران حج 2026 کے لیے کی جانے والی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر حج نے اس بات پر زور دیا کہ جن ممالک کی جانب سے تاحال حج خدمات کے معاہدوں کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے انہیں چاہئے کہ وہ جلدی تمام معاملات کو مکمل کرلیں۔ 15 رجب 1447 ہجری بمطابق 4 جنوری 2026 سے قبل حجاج کے خیموں کی الاٹمنٹ اور 13 شعبان سے قبل مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین کی رہائشی عمارتوں کے معاہدے مکمل کرلیں۔








