استنبول ۔12نومبر (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ یوکرین سے مذاکرات کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ تاس کے مطابق روس نے اعلان کیا ہے کہ ترکی میں روس کے نگران سفیر (چارج ڈی افیئرز) الیگزی ایوانوف نے روسی خبر رساں ایجنسی تاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس نے بارہا یہ واضح کیا ہے کہ ہم یوکرینی فریق کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے تسلسل کے لیے …
یوکرین سے مذاکرات کے لیے ہر وقت تیار ہیں، روس
استنبول ۔12نومبر (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ یوکرین سے مذاکرات کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ تاس کے مطابق روس نے اعلان کیا ہے کہ ترکی میں روس کے نگران سفیر (چارج ڈی افیئرز) الیگزی ایوانوف نے روسی خبر رساں ایجنسی تاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس نے بارہا یہ واضح کیا ہے کہ ہم یوکرینی فریق کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے تسلسل کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ترکی نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ استنبول مذاکراتی پلیٹ فارم اب بھی فعال ہے اور دونوں فریقوں کے لیے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر یوکرین سیاسی عزم کا مظاہرہ کرے تو ہم کسی بھی لمحے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔تاہم اب تک یوکرین نے روس کی پیش کردہ تجاویز پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔








