ریاض ۔12نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں ریئل سٹیٹ رینٹل سیکٹر کو منظم کرنے والے پلیٹ فارم نے ایجار نے سکیورٹی ڈیپازٹ سروس کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق کرایہ دار کی جانب سے مالک مکان کو دی جانے والی ضمانت کی رقم اب ایجار پلیٹ فارم کے والٹ میں جمع ہوگی جس سے فریقین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے گا۔ ایجار نیٹ ورک …
سعودی عرب کا سکیورٹی ڈیپازٹ سروس شروع کرنے کا اعلان
ریاض ۔12نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں ریئل سٹیٹ رینٹل سیکٹر کو منظم کرنے والے پلیٹ فارم نے ایجار نے سکیورٹی ڈیپازٹ سروس کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق کرایہ دار کی جانب سے مالک مکان کو دی جانے والی ضمانت کی رقم اب ایجار پلیٹ فارم کے والٹ میں جمع ہوگی جس سے فریقین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے گا۔
ایجار نیٹ ورک کی جانب سے شروع کی جانے والی سروس میں جمع کرائی گئی ضمانت کی رقم مکان کو خالی کرتے وقت اس صورت میں مکمل لوٹا دی جائے گی اگر مکان، فلیٹ یا جائیداد کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچا ہو۔ایجار نیٹ ورک کے معاہدے کے تحت حتمی فیصلہ متعلقہ کمیٹی مکان کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی ۔
سروس کا مقصد کرایہ دار اور مالک کے مابین ثالثی اور حقوق کے تحفظ کی ضمانت بھی ہے۔اس ضمن میں ایجار نیٹ ورک کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ جمع کرائی جانے والی زرضمانت محفوظ ہوگی اس بارے میں کسی قسم کی تشویش میں مبتلا نہ ہوا جائے ۔








