واشنگٹن ۔12نومبر (اے پی پی):ویتنام نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ جلد نیا تجارتی معاہدہ طے کر لے گا۔ رائٹرز کے مطابق نائب وزیراعظم بوئی تھانہ سون نے کہا کہ امریکی کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کی رفتار تیز کرنے میں تعاون کریں تاکہ ایک منصفانہ اور متوازن معاہدہ جلد از جلد طے پا سکے۔ امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے مشرقی ایشیائی و بحرالکاہلی …
امریکا کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ جلد طے کر لیں گے ، ویتنام
واشنگٹن ۔12نومبر (اے پی پی):ویتنام نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ جلد نیا تجارتی معاہدہ طے کر لے گا۔ رائٹرز کے مطابق نائب وزیراعظم بوئی تھانہ سون نے کہا کہ امریکی کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کی رفتار تیز کرنے میں تعاون کریں تاکہ ایک منصفانہ اور متوازن معاہدہ جلد از جلد طے پا سکے۔
امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے مشرقی ایشیائی و بحرالکاہلی امور مائیکل ڈیسومبرے نے اپنے ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی توازن کو بہتر بنائے گا اور امریکہ کے لیے ویتنام کے ساتھ موجود بڑے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مدد دے گا۔








