افواجِ پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا وہ ہر خطرے کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہے،رانا مشہود احمد خاں

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے وانا کیڈٹ کالج حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ہر خطرے کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق رانا مشہود احمد خاں نے مسلح افواج کی جرأت و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے وانا کیڈٹ کالج حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ہر خطرے کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق رانا مشہود احمد خاں نے مسلح افواج کی جرأت و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

انہوں نے کہا کہ قوم اپنی افواج کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے، بہادر جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر 600 سے زائد کیڈٹس کی زندگیاں بچا کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، افواجِ پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ہر خطرے کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے اور وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں، میں افواجِ پاکستان کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی انتظامیہ کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، حکومتِ پاکستان متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط اور باہمت قوم ہے، امن، ترقی اور اتحاد کے لئے ہمارا عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، پاکستان زندہ باد ، افواجِ پاکستان پائندہ باد!

مزید خبریں