وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل( ر) فریڈ سری ویراتنے کی ملاقات ، ٹیم کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل( ر) فریڈ سری ویراتنے نے ملاقات کی۔سری لنکا اور پاکستان کرکٹ ٹیمز کے مینجرز، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، چیف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی اسلام آباد پولیس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بدھ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل( ر) فریڈ سری ویراتنے نے ملاقات کی۔سری لنکا اور پاکستان کرکٹ ٹیمز کے مینجرز، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، چیف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی اسلام آباد پولیس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بدھ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے سری لنکا ٹیم کو فراہم کردہ سکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سری لنکا کے ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ سری لنکا کے ہائی کمشنر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور حکومت پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔

محسن نقوی نے سری لنکا کے ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہمارے سٹيٹ گیسٹ ہیں،سری لنکن ٹیم کی فول پروف سکیورٹی کے لئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔مہمان کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔سری لنکا کے ہائی کمشنر نے ٹیم کیلئے کئے گئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید خبریں