دہلی دھماکہ، ظالم مودی کی نااہلی اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):دہلی دھماکہ کے بعد ظالم مودی کی نااہلی اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہو گئی ہے،گودی میڈیا کی جانب سے دھماکہ میں ملوث گاڑی کی بدلتی تفصیلات نے واقعہ کو آغاز ہی سے مشکوک بنا دیا ۔بھارتی حکام اورگودی میڈیا کے بدلتے بیانات دہلی دھماکے کی سازش کو آشکار کرتے ہیں ، گودی میڈیا نے ادھوری معلومات اور جھوٹے دعوؤں کو ملاکر ایک منظم …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):دہلی دھماکہ کے بعد ظالم مودی کی نااہلی اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہو گئی ہے،گودی میڈیا کی جانب سے دھماکہ میں ملوث گاڑی کی بدلتی تفصیلات نے واقعہ کو آغاز ہی سے مشکوک بنا دیا ۔بھارتی حکام اورگودی میڈیا کے بدلتے بیانات دہلی دھماکے کی سازش کو آشکار کرتے ہیں

، گودی میڈیا نے ادھوری معلومات اور جھوٹے دعوؤں کو ملاکر ایک منظم منصوبہ بندی کا ڈرامہ رچایا، فالس فلیگ کے پرانے ہتھکنڈے دہرا کر پاکستان کو فوری طور پر ذمہ دار ٹھہرانا گودی میڈیا کا وطیرہ رہا ہے۔دہلی دھماکہ بھارتی حکومت کی اپنی نااہلی ، سکیورٹی ناکامی اور اندرونی خلفشار بے نقاب کرتا ہے۔ سفاک مودی فالس فلیگ کو اپنی سیاسی ناکامیوں کو چھپانے اور جنگی ماحول پیدا کرنے کیلئے استعمال کرتا ہے۔

مزید خبریں