وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن کی سعودی وزیر حج عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے ملاقات

جدہ۔12نومبر (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے بدھ کو سعودی وزیر حج عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے ملاقات کی ،جس میں حج کی تیاریوں سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حج 2026 کے موقع پر حجاج کرام کو مزید بہتر سہولیات کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ سیکرٹری مذہبی امور کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے جدہ …

جدہ۔12نومبر (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے بدھ کو سعودی وزیر حج عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے ملاقات کی ،جس میں حج کی تیاریوں سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حج 2026 کے موقع پر حجاج کرام کو مزید بہتر سہولیات کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ سیکرٹری مذہبی امور کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے جدہ میں جاری پانچویں سالانہ حج کانفرنس اور ایکسپو 2026میں شرکت کی۔

وفد میں ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ ضیا الرحمن، ڈائریکٹر مکہ عزیز اللہ خان، ڈپٹی سیکرٹری حج کاشف حسین چوہدری شامل ہیں ۔ پاکستانی وفد نےحج ایکسپو 2026 میں سعودی جرمن ہسپتال سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے ذمہ دار کمپنیوں کے سٹالز کا دورہ کیا۔

سیکرٹری مذہبی امور کی سربراہی میں پاکستانی وفد نےترکیہ حج مشن کے سٹال کا بھی دورہ کیا اور ترکیہ حج مشن کے سینئر عہدیدارن سے ملاقات کی۔ انہوں نے ترک حجاج کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن کا کہنا تھا کہ عازمینِ حج کو آسانیاں فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

مزید خبریں