صدر مملکت آصف علی زرداری کا بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے مندوبین کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس 2025 کے مندوبین کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں عشائیہ دیا جس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء، پارلیمانی نمائندگان اور 40 سے زائد ممالک کے سپیکرز شریک تھے۔ صدر مملکت نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور بین …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس 2025 کے مندوبین کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں عشائیہ دیا جس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء، پارلیمانی نمائندگان اور 40 سے زائد ممالک کے سپیکرز شریک تھے۔

صدر مملکت نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں ان کی شرکت پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس نے پارلیمانی سفارتکاری کے جذبے کو مزید مضبوط کیا ہے۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ گزشتہ دو روز میں دنیا بھر کے پارلیمانی رہنماؤں نے امن و ترقی کے فروغ کے لئے مؤثر مکا لمہ کیا جو خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی، ماحولیاتی اور سکیورٹی چیلنجز مشترکہ کوششوں سے ہی حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی قیادت اور وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس نے تعاون اور دوستی کے نئے راستے کھولے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور پارلیمانی سفارتکاری کے فروغ میں ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس نے امن اور ترقی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھایا ہے جبکہ اسلام آباد اعلامیہ امن و استحکام کا ایک جامع لائحۂ عمل فراہم کرتا ہے۔

مزید خبریں