اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے نائب وزیر سن ہیان نے ملاقات کی ۔ بیجنگ میں منعقدہ ملاقات میں سن ہیان نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے گورننس ماڈل، انسداد بدعنوانی کے فریم ورک، جدت پر مبنی پالیسیوں اور عوام پر مبنی ترقیاتی حکمت عملیوں کے بارے میں معاون خصوصی کو تفصیلی …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا احسان افضل خان سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے نائب وزیر سن ہیان کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے نائب وزیر سن ہیان نے ملاقات کی ۔
بیجنگ میں منعقدہ ملاقات میں سن ہیان نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے گورننس ماڈل، انسداد بدعنوانی کے فریم ورک، جدت پر مبنی پالیسیوں اور عوام پر مبنی ترقیاتی حکمت عملیوں کے بارے میں معاون خصوصی کو تفصیلی بریفنگ دی۔نائب وزیر نے 15 واں پانچ سالہ منصوبہ (2026-2030) بھی پیش کیا جو کہ گرین انرجی، ڈیجیٹل تبدیلی، دیہی احیاء، مصنوعی ذہانت اور سیمی کنڈکٹرز میں تکنیکی خود انحصاری کو ترجیح دیتا ہے۔
انہوں نے چینی صدر کے عالمی وژن کا خاکہ بھی پیش کیا جس میں کثیرالجہتی، بی آر آئی تعاون، ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی استحکام کے لیے اجتماعی کوششیں شامل ہیں ۔ رانا احسان افضل خان نے سی پیک کے تحت پاکستان کی ترجیحات خاص طور پر قابل تجدید توانائی اور زراعت کے ساتھ ہم آہنگی پر روشنی ڈالی۔








