کراچی ۔ 18 اگست (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں مندی کا رجحان رہا۔ جمعہ کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 150 روپے اور 160 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2017-18ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے …
روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 5 ہزار 950 روپے اور 6 ہزار 377 روپے پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 18 اگست (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں مندی کا رجحان رہا۔ جمعہ کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 150 روپے اور 160 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2017-18ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار 100 روپے سے کم ہو کر 5 ہزار 950 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 537 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 377 روپے رہ گئی۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاﺅ 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 95 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 155 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 532 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2017-18ءکی 34 ہزار گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 800 روپے سے 6 ہزار 100 روپے فی من رہے۔








