ایس کے ہائیڈرو (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا پاکستان آ رمی کے ساتھ مل کر سکھی کناری پروجیکٹ سائٹ پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):ایس کے ہائیڈرو (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے پاکستان آرمی کے تعاون سے سکھی کناری ہائیڈروپاور پروجیکٹ کے قریب ایک عارضی فری میڈیکل کیمپ جمعرات کو قائم کیا۔ اس اقدام کا مقصد مقامی کمیونٹی کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا تھا اور اس پر مقامی افراد نے خوشی کا اظہار کیا۔ایس کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقے میں …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):ایس کے ہائیڈرو (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے پاکستان آرمی کے تعاون سے سکھی کناری ہائیڈروپاور پروجیکٹ کے قریب ایک عارضی فری میڈیکل کیمپ جمعرات کو قائم کیا۔ اس اقدام کا مقصد مقامی کمیونٹی کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا تھا اور اس پر مقامی افراد نے خوشی کا اظہار کیا۔ایس کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقے میں واقع سکھی کناری پروجیکٹ کے ارد گرد کی کمیونٹیز کو طویل عرصے سے طبی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے۔

ایس کے ہائیڈرو (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے مقامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 100 سے زائد اہم ادویات جیسے اموکسیسلین، ایزیتھرومائسن، سیفالوسپورن اینٹی بایوٹکس اور آنکھوں کے قطرے فراہم کیے۔ پاکستان آرمی نے دو تجربہ کار میڈیکل آفیسرز کی خدمات بھی فراہم کیں جو عام اور دائمی امراض کی تشخیص اور علاج کے لیے مقامی آبادی کی خدمت کر رہے ہیں۔

کیمپ میں 200 سے زائد مقامی رہائشیوں کو طبی مشورے، ادویات کی فراہمی اور صحت و صفائی کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔ اس پروگرام کا مقصد مقامی کمیونٹی میں صحت کے شعور کو فروغ دینا اور طویل فاصلے کی وجہ سے پیش آنے والے مسائل کا حل فراہم کرنا تھا،مستقبل میں یہ فری میڈیکل سروس دیگر آس پاس کی کمیونٹیز تک بھی پہنچے گی،سکھی کناری ہائیڈروپاور پروجیکٹ کو چین انرجی اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے فنڈ، تعمیر اور آپریٹ کیا ہے۔

پروجیکٹ نے سماجی ذمہ داری کے اصولوں کو اپناتے ہوئے مقامی طلباء کی مالی معاونت، کاغان میں گورنمنٹ سروس سینٹر کی تعمیر اور خیبرپختونخوا فلڈ ریلیف فنڈ کو 20,000 امریکی ڈالر کی معاونت فراہم کی ہے۔ یہ حالیہ میڈیکل کیمپ چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی کی عملی عکاسی بھی کرتا ہے۔