پاکستانی طالبات کی کیمبرج آؤٹ سٹینڈنگ لرنر ایوارڈز 2025 میں نمایاں کامیابی

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):پاکستانی طالبات نے کیمبرج آؤٹ سٹینڈنگ لرنر ایوارڈز 2025 میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے ملک و قوم کا نام فخر سے بلند کر دیا۔لائبہ علی اور مومنہ سلمان پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکولز اینڈ کالجز، آصفہ عرفان گرلز کیمپس لاہور کی طالبات ہیں۔ انہوں نے بالترتیب ریاضی اور کامرس (آئی جی سی ایس ای ) کے مضامین میں ورلڈ ٹاپ پوزیشن حاصل کی، ان کی …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):پاکستانی طالبات نے کیمبرج آؤٹ سٹینڈنگ لرنر ایوارڈز 2025 میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے ملک و قوم کا نام فخر سے بلند کر دیا۔لائبہ علی اور مومنہ سلمان پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکولز اینڈ کالجز، آصفہ عرفان گرلز کیمپس لاہور کی طالبات ہیں۔ انہوں نے بالترتیب ریاضی اور کامرس (آئی جی سی ایس ای ) کے مضامین میں ورلڈ ٹاپ پوزیشن حاصل کی، ان کی یہ شاندار کامیابی ادارے میں فروغ پانے والے علمی معیار اور محنت و لگن کی عکاس ہے۔

اپنی کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ورلڈ ٹاپ اِن میتھمیٹکس لائبہ علی نے کہا کہ ان کی کامیابی اساتذہ کی مسلسل رہنمائی اور حوصلہ افزائی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ علمی و تخلیقی ماحول نے انہیں تنقیدی اور تخلیقی انداز میں سوچنے کی ترغیب دی۔ورلڈ ٹاپ ان کامرس مومنہ سلطان نے اپنی کامیابی کا سہرا سکول کے مضبوط تعلیمی نظام، اساتذہ کی ذاتی رہنمائی اور اساتذہ و والدین کی مستقل حوصلہ افزائی کو قرار دیا۔

آصفہ عرفان گرلز کیمپس لاہور کی پرنسپل نے دونوں طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ کامیابی تمام معارف طلبا و طالبات کے لئے باعثِ فخر اور تحریک کا ذریعہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ نتائج ہمارے طلبا کی محنت، اساتذہ کی انتھک کاوشوں اور ادارے کے اس وژن کا مظہر ہیں جو ایسے باصلاحیت، اخلاقی اقدار کے حامل اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل افراد تیار کرنے پر مبنی ہے۔

پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکولز اینڈ کالجز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اعلیٰ معیارِ تعلیم، اخلاقی تربیت اور عالمی نقطۂ نظر کے امتزاج سے طلبا کو بااعتماد، ذمہ دار اور معاشرے کے مفید شہری بنانے کے مشن پر گامزن رہے گا۔

مزید خبریں