امریکا میں مکئی، سویابین اور گندم کے نرخوں میں معمولی اضافہ

نیویارک ۔ 19 اگست (اے پی پی) امریکا میں مکئی، سویابین اور گندم کے نرخوں میں معمولی اضافہ ہوا تاہم بہتر موسم کے باعث اچھی پیداوار کے امکان کے باعث قیمتوں میں اضافہ محدود ہی رہا۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل نومبر کیلئے سویابین کے سودے 1.25 سینٹ بڑھ کر 9.34 ڈالر فی بشل طے پائے۔بورڈ میں مکئی کے دسمبر کیلئے سودے 0.75 سینٹ بڑھ کر 3.65 ڈالر …

نیویارک ۔ 19 اگست (اے پی پی) امریکا میں مکئی، سویابین اور گندم کے نرخوں میں معمولی اضافہ ہوا تاہم بہتر موسم کے باعث اچھی پیداوار کے امکان کے باعث قیمتوں میں اضافہ محدود ہی رہا۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل نومبر کیلئے سویابین کے سودے 1.25 سینٹ بڑھ کر 9.34 ڈالر فی بشل طے پائے۔بورڈ میں مکئی کے دسمبر کیلئے سودے 0.75 سینٹ بڑھ کر 3.65 ڈالر فی بشل طے پائے۔گندم کے ستمبر کیلئے سودے 1.50 سینٹ اضافے کے ساتھ 4.15 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply