ریاض ۔18نومبر (اے پی پی):ریاض میں جاری چھٹے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں یوگنڈا کے مڈل ڈسٹنس ایتھلیٹ ٹام ڈرڈریگا نے 1500 میٹر مینز ریس کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پیر کو منعقدہ ہیٹ ون میں ڈرڈریگا نے 04:02.37 میں مقررہ فاصلہ طے کر کے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔مراکش کے اناس عیسائی نے یہ ہیٹ 03:59.53 کے ساتھ پہلی پوزیشن پر مکمل کی جبکہ مقابلہ پرنس فیصل بن فہد …
چھٹے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں ٹام ڈرڈریگا نے 1500 میٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

مزید خبریں
ریاض ۔18نومبر (اے پی پی):ریاض میں جاری چھٹے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں یوگنڈا کے مڈل ڈسٹنس ایتھلیٹ ٹام ڈرڈریگا نے 1500 میٹر مینز ریس کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پیر کو منعقدہ ہیٹ ون میں ڈرڈریگا نے 04:02.37 میں مقررہ فاصلہ طے کر کے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔مراکش کے اناس عیسائی نے یہ ہیٹ 03:59.53 کے ساتھ پہلی پوزیشن پر مکمل کی جبکہ مقابلہ پرنس فیصل بن فہد سٹیڈیم میں منعقد ہوا۔
ترکیہ کے سالیہ ٹیک سوز نے 03:59.85 کے ساتھ دوسری اور نورسلطان کینی شبیکوبوف نے 04:00.57 کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ہیٹ ٹو میں رفتار تیز رہی جسے مراکش کے حفیظ رزقی نے 03:51.52 میں جیتا جبکہ ترکیہ کے محمت چیلک نے 03:51.80 میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 1500 میٹر مینز فائنل بدھ 19 نومبر 2025، رات 9:15 بجے اسی سٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ریس کے بعد ڈرڈریگا نے کہا کہ وہ فائنل کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ذہنی اور جسمانی طور پر بدھ کی رات کے فائنل کے لیے تیار ہوں، آرام کے لیے کافی وقت ہوگا اور میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائوں گا۔ یوگنڈا کے مزید ایتھلیٹس بھی پیر کی رات ایکشن میں نظر آئیں گے۔ لیونارڈ چیموٹائی 3000 میٹر سٹیپل چیس کے فائنل میں رات 9:30 بجے حصہ لیں گے جبکہ جوزفین جوائس لالام 9:45 بجے جیولن تھرو فائنل میں شرکت کریں گی۔
خواتین کے 10,000 میٹر فائنل میں انیٹ اور ربیکا چیلاگینٹ بھی میدان میں اتریں گی۔اسی طرح منگل کی رات 8:15 بجے مینز 10,000 میٹر فائنل میں یوگنڈا کے ایبل چیبٹ اور سیموئل سمبا چیروپ ایکشن میں ہوں گے۔
اب تک یوگنڈا تین تمغے جیت چکا ہے جن میں تیراک اینا گلوریا موزیتو کے دو طلائی اور ایک چاندی کا جبکہ جیسے سوبی سینگونزی، باکسر الفریڈ اوجوک اور ویمنز ٹیبل ٹینس ڈبلز ٹیم پارون نانگونزی اور جیمیمہ ناکاوالا کے تین کانسی کے تمغے شامل ہیں۔یوگنڈا کی شرکت ریسلنگ اور پیرا پاور لفٹنگ کے مقابلوں میں بھی جاری رہے گی۔








