اسلامی یکجہتی کھیلوں میں آذربائیجان نے ایتھلیٹکس میں پہلا تمغہ اپنے نام کر لیا

ریاض۔18نومبر (اے پی پی):ریاض میں منعقدہ چھٹے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں آذربائیجان نے ایتھلیٹکس میں پہلا تمغہ اپنے نام کیا۔ آذربائیجان کی ایتھلیٹ یکاترینا سارئیوا نے ویمنز ٹرپل جمپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔ سارئیوا نے 13.84 میٹر کی شاندار جمپ کے ساتھ پوڈیم تک رسائی حاصل کی جو اس ایونٹ میں ان کی بہترین کوشش ثابت ہوئی۔یہ تمغہ سارئیوا کا اسلامی …

ریاض۔18نومبر (اے پی پی):ریاض میں منعقدہ چھٹے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں آذربائیجان نے ایتھلیٹکس میں پہلا تمغہ اپنے نام کیا۔ آذربائیجان کی ایتھلیٹ یکاترینا سارئیوا نے ویمنز ٹرپل جمپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔

سارئیوا نے 13.84 میٹر کی شاندار جمپ کے ساتھ پوڈیم تک رسائی حاصل کی جو اس ایونٹ میں ان کی بہترین کوشش ثابت ہوئی۔یہ تمغہ سارئیوا کا اسلامی یکجہتی کھیلوں میں مجموعی طور پر چوتھا اعزاز ہے۔ اس سے قبل وہ پالمبنگ 2013 میں سونے، کونیا 2021 میں چاندی اور باکو 2017 میں کانسی کے تمغے جیت چکی ہیں۔