کولمبو۔18نومبر (اے پی پی):پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں نیپال بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان بلائنڈ ویمنز ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دیدی۔منگل کو کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ نیپال بلائنڈ ویمنز ٹیم پر لیٹ اوور ریٹ کے باعث 12 رنز کی …
بلائنڈ ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ ،نیپال بلائنڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان بلائنڈ ویمنز ٹیم کو شکست دیدی

مزید خبریں
کولمبو۔18نومبر (اے پی پی):پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں نیپال بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان بلائنڈ ویمنز ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دیدی۔منگل کو کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔
نیپال بلائنڈ ویمنز ٹیم پر لیٹ اوور ریٹ کے باعث 12 رنز کی پینلٹی عائد کی گئی۔نیپال بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف دیا گیا۔قومی بلائنڈ ویمنز ٹیم کی جانب سے مہرین علی نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ مریم جہانگیر نے 17، رمشہ شبیر نے 12، بشریٰ اشرف نے 6 اور حوریہ ملک نے 4 رنز سکور کئے ۔ارمین طارق 2، نصرت بتول نے 4 جبکہ عشاء فیصل بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہو گئیں۔نیپال بلائنڈ ویمنز ٹیم کی جانب سے سوشما تمانگ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان بلائنڈ ٹیم کی 6 کھلاڑی رن آئوٹ ہوئیں۔
نیپال بلائنڈ ویمنز ٹیم نے مطلوبہ ہدف 13 اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔ بینیتا پون نے 107 اور مناکشی چودھری نے 43 رنز بنائے۔پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم اپنا چوتھا لیگ میچ آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز ٹیم کےخلاف کل (بدھ 19 نومبر کو) کھیلے گی۔








