راولپنڈی میں کرکٹ سیریز کے لیے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد پولیس افسران اہلکار تعینات

راولپنڈی۔18نومبر (اے پی پی):راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے سلسلے میں فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر 5500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 350 سے زائد ٹریفک وارڈنز بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔سینئر …

راولپنڈی۔18نومبر (اے پی پی):راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے سلسلے میں فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر 5500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں

جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 350 سے زائد ٹریفک وارڈنز بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔سینئر افسران فیلڈ میں موجود جوانوں کو بریفنگ دے رہے ہیں جبکہ سٹیڈیم کے اطراف سنائپرز کو بھی روف ٹاپس پر تعینات کیا گیا ہے۔

سکیورٹی کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی جاری ہے۔اس کے علاوہ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن اسکواڈ اسٹیڈیم کے گردونواح میں گشت پر ہیں۔سی پی او کے مطابق ٹرائی سیریز کے دوران شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔