راولپنڈی۔18نومبر (اے پی پی):ضلع بنوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش میں انڈین پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا ایک خارجی دیسی ساختہ بم نصب کرتے ہوئے مارا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) سے جاری بیان کے مطابق یہ واقعہ خوارج کی بڑھتی ہوئی مایوسی کو اجاگر کرتا ہے جو سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مسلسل اور …
ضلع بنوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش ، انڈین پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا ایک خارجی دیسی ساختہ بم نصب کرتے ہوئے مارا گیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔18نومبر (اے پی پی):ضلع بنوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش میں انڈین پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا ایک خارجی دیسی ساختہ بم نصب کرتے ہوئے مارا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) سے جاری بیان کے مطابق یہ واقعہ خوارج کی بڑھتی ہوئی مایوسی کو اجاگر کرتا ہے جو سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مسلسل اور موثر دباؤ کی وجہ سے آسان اہداف کے خلاف بزدلانہ کوششوں کا سہارا لے رہے ہیں۔
ان کی ناکام کارروائیاں انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں کے سامنے ان کی کم ہوتی ہوئی صلاحیتوں اور مایوسی کی عکاسی کرتی ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کی کارروائیاجاری ہیں تاکہ کسی بھی دوسرے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کوختم کیا جا سکے۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور کردہ حکمتِ عملی "عزمِ استحکام” کے تحت ملکی اور غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خلاف مہم پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گی۔








