ماسکو۔18نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے سربراہان حکومت اجلاس کے موقع پر روسی فیڈریشن کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پرنائب وزیراعظم/وزیرِ خارجہ نے پاکستان کی قیادت کی جانب سے روسی نائب وزیراعظم اوورچک اور روسی قیادت کیلئے نیک خواہشات اور تہنیتی پیغام پہنچایا۔نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نے دونوں ممالک …
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی روسی فیڈریشن کے نائب وزیراعظم سے ملاقات،اعلیٰ سطحی روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور

مزید خبریں
ماسکو۔18نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے سربراہان حکومت اجلاس کے موقع پر روسی فیڈریشن کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پرنائب وزیراعظم/وزیرِ خارجہ نے پاکستان کی قیادت کی جانب سے روسی نائب وزیراعظم اوورچک اور روسی قیادت کیلئے نیک خواہشات اور تہنیتی پیغام پہنچایا۔نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ سیاسی، تجارتی، توانائی، روابط، زراعت، صنعت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، عوامی روابط اور سیاحت سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا بنانے کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
منگل کودفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق روسی نائب وزیراعظم اوورچک نے ستمبر 2024 میں اسلام آباد کے اپنے کامیاب دورے اور اکتوبر 2024 میں شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے سربراہان حکومت اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی خوشگوار یادوں کو یاد کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان خطے میں ٹرانزٹ ٹریڈ اور کنیکٹیویٹی کا مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے آرمینیا کے ساتھ تعلقات کے قیام کا بھی خیرمقدم کیا، جو ان کے بقول یوریشین اکنامک یونین (EAEU) کے ساتھ پاکستان کے روابط کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح پر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ و کثیرالجہتی فورمز بشمول اقوام متحدہ اور ایس سی او پر تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔








