قائد اعظم ٹرافی کے آٹھویں راؤنڈ کے تیسرے دن لاہور وائٹس اور پشاور نے اپنے ، اپنے میچ جیت لیے

راولپنڈی۔19نومبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کے آٹھویں راؤنڈ کے تیسرے دن لاہور وائٹس اور پشاور نے اپنے ، اپنے میچ جیت لیے۔ پی سی بی کے مطابق شعیب اختر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور وائٹس نے بہاولپور کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ لاہور وائٹس کو بہاولپور کے خلاف 136 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، حسین …

راولپنڈی۔19نومبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کے آٹھویں راؤنڈ کے تیسرے دن لاہور وائٹس اور پشاور نے اپنے ، اپنے میچ جیت لیے۔ پی سی بی کے مطابق شعیب اختر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور وائٹس نے بہاولپور کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

لاہور وائٹس کو بہاولپور کے خلاف 136 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، حسین طلعت نے ناقابل شکست 49 رنز بنائے، انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں پشاور نے ملتان کو 189 رنز سے شکست دے دی۔ ملتان کو کامیابی کے لیے 282 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پشاور کی شاندار باؤلنگ کے سامنے ملتان کی پوری ٹیم 92 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ عمران بٹ 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پشاور کے ساجد خان نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، انہیں میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔