لاہور۔19نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد و خشک رہنے کا امکا ن ہے جبکہ میدانی علاقوں میں سموگ اور ہلکی دھند کی صو رتحا ل بن سکتی ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد،خشک جبکہ سموگ/ دھند کی صو رتحا ل بر قرار رہی۔ لاہور میں کم …
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان، میدانی علاقوں میں سموگ اور ہلکی دھند کی صو رتحا ل بن سکتی ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
لاہور۔19نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد و خشک رہنے کا امکا ن ہے جبکہ میدانی علاقوں میں سموگ اور ہلکی دھند کی صو رتحا ل بن سکتی ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد،خشک جبکہ سموگ/ دھند کی صو رتحا ل بر قرار رہی۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت11 اور زیادہ سے زیادہ 24 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب29 فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 203 فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس اس طرح رہا کہ حسینی چوک ایچ بی ایف سی میں404 ،ایف ایف پا کستان241،اے سی آفس شالا مار 351، فیز ایٹ ڈی ایچ اے 294،سی ای آر پی آفس 252اور علا مہ اقبال ٹائون میں250 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔








